جمعےۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں ایک ساتھ طلاق ثلاثہ ، تعد د ازدواج او رنکاح حلالہ سے متعلق اپنا جوابی حلف نامہ پیش کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ یہ مسلم پرسنل لاء کے بنیادی مسائل ہیں ،لہٰذا ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
جمعےۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی طرف سے آج سپریم کورٹ میں
جوابی حلف نامہ سینئر وکیل شکیل احمد سید نے پیش کیا ۔
جمعےۃ نے اپنے حلف نامہ میں قرآن وسنت، دستور ہند اورعدالتو ں کے فیصلوں سے ماخوذ شہادتوں کو بنیاد بنا کر ایک ٹھوس اور مضبوط جواب داخل کیا ہے،جوابی حلف نامہ میں فریق مخالف کی طرف سے عوامی طور پر اٹھائے جانے وا لے سوالوں کا بھی جواب دیا گیا ہے۔